Terrorism report of peoples amn committee transmitted


کراچی : کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیپلزامن کمیٹی کے مجرمانہ سرگرمیوں کی رپورٹ انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کو ارسال کردی ہے۔
پاکستانی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رپورٹ میں 2اشتہاریوں سمیت 11افراد کا کرائم ریکارڈ موجود ہے، مذکورہ افراد سنگین نوعیت کے 212مقدمات میں مطلوب بتائے جاتے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ پیپلز امن کمیٹی میں شامل کئی افراد لسانی قتل وغارت اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں تاہم ان ملزمان کی مذہبی بنیادوں پر کسی کارروائی کی اطلاع نہیں۔
واضح رہے کہ پیپلز امن کمیٹی کو تین روز قبل کالعدم تنظیم قرار دے کر حکومت سندھ نے تمام تر سرگرمیاں بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے عوامی امن کمیٹی کے نام سے نئی تنظیم قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Share this Report :
 
Copyright © 2012. 'X' Reports - All Rights Reserved
Email Address: info@xreports.net Proudly powered by XReports