Photo: REUTERS/Alexander Natruskin
Karachi: President of Sindh Awami Ittehad and Former Chief Minister of Sindh Liaqaut Jatoi has accused President Zardari of owning 16 sugar mills, 70,000 acres of land, 6 banks, Bilawal Transit Company and 2 penthouses in London. He said that Hakim Ali Zardari owned only 100 acre of land, but Asif Ali Zardari sold that through fake Power of Attorney and bought Bombino Cinema in Karachi. He also accused President for conspiring to break Pakistan.Originally Published in urdu.thenewstribe.com
کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے سابق وزیر اعلٰی اور سندھ عوامی اتحاد کے صدر لیاقت علی جتوئی نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی سندھ میں 16 شوگر ملیں، 70 ہزار ایکڑ زمین، 6 بینک، دُبئی میں کئی عمارتیں، بلاول ٹرانسپورٹ کمپنی جب کہ لندن میں 2 پینٹ ہاؤس کےمالک ہیں۔
لیاقت علی جتوئی نے کہاکہ زرداری کے والد حاکم علی زرداری کے پاس صرف1 سو ایکڑ زمین تھی جو اُنہوں نے اپنے والد کے جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے حاصل کی تھی اور اس زمین کو فروخت کر کے رقم سے کراچی میں بمبینو سینیما خریدا تھا۔
انہوں نے کہاکہ آصف زرداری سے پوچھا جائے کہ ان کے پاس کہاں سے آئی؟
سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ شاہ محمود قریسی نے کہا تھا کہ زرداری کی موجودگی میں پاکستان کے ایٹمی اثاثے غیر محفوظ والی بات کرکے صدر کے ساتھ بہت رعایت برتی ہے جب کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان کی سالمیت کو خطرہ ھے وہ پاکستان توڑنا چاہتے ہیں، انہوں نے تمام ملکی ادارے تباہ کر دیئے ہیں۔
لیاقت علی جتوئی نے کہا ہے کہ وہ آصف علی زرداری کی کرپشن اور لوٹ مار سے متعلق سپریم کوٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جناب افتخار چوہدری کو خط لکھ رہے ہیں جس میں ان کی کرپشن اور لوٹ مار کی تفصیلات درج ہیں۔


