21-07-2013 | Courtesy: TNT
لاہور: پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع ان کے پلازہ پر نامعلوم افراد نے قبضہ کرلیا ہے اوراس کا قبضہ چھڑانے کے لیے انہوں نے سی سی پی او سے درخواست کی ہے۔
اداکارہ میرا نے اپنے وکیل کے ہمراہ سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ گلبرگ میں واقع ان کے پلازہ پر نامعلوم افراد نے قبضہ کرلیا ہے لہذا فوری طورپر ان کی مدد کی جائے اور ان کے پلازہ کو نامعلوم سے واگزار کرایا جائے۔
سی سی پی او لاہور نے میرا کی درخواست ایس پی ماڈل ٹاؤن کو بھجوادی۔
ان کے مطابق اس بارے میں ایس پی ماڈل ٹاون تحقیقات کریں گے جس کے بعد اگر کیس میں صداقت ہوئی تو ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔