Imran Khan left Badin without distributing goods for flood affectees. Imran Khan enjoying photo session & afterwards He faces 'Protest' because of his attitude and then Imran left badin without distributing foods among affectees.
’عمران کواحتجاج کا سامنا‘
بدین : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بدین آمد اور متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر بارش متاثرین نے روڈ بلاک کرکے ان کی گاڑی روک لی۔ تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کی مداخلت پر متاثرین نے احتجاج ختم کرکےٹریفک بحال کردی۔
عمران خان متاثرین میں امداد تقسیم کرنے بدین شہر پہنچنےتوانہوں نےامداد تقسیم سےقبل صحافیوں سےگفتگوکی جس پرمتاثرین مشتعل ہوگئے اورانہوں نےاس گھر کاگھیراؤ کرلیاجہاں عمران موجودتھے۔
گیٹ پر عوام اور متاثرین کے ہجوم کے باعث کھانے کی دیگیں دیواروں کےاوپر سے اندربھیجی گئیں۔ ہجوم کومنتشرکرنے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور عمران خان کی گاڑی باہر نکلوائی،عمران خان امداد تقسیم کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔۔