کراچی: چاکیواڑہ کے علاقے سے رینجرز کے ہاتھوں گرفتار کیے جانے والے ارشد پپو قتل کیس کے نامزد ملزم برطرف پولیس انسپکٹر جاوید بلوچ نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ارشد پپو کے اغوا میں کلفٹن ٹاؤن کے 3 تھانوں کی پولیس بھی ملوث تھی۔
کلفٹن نیلم کالونی اورکیماڑی ٹاپومیں ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار ہارون نے گینگ وار کے ملزمان کو رہائشی جگہ فراہم کی ہے۔