Home » , , , , » Tsunami March: Imran Khan under threat

Tsunami March: Imran Khan under threat


اسلام آباد / لاہور: وفاقی وزارت داخلہ نے تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر14اگست کو دہشت گر دی کے خدشے کااظہارکیاہے جبکہ کالعدم تحریک طالبان نے عیدالفطرپراہم سیاسی شخصیات پرخود کش حملوں کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

خود کش بمباروں کے دستے اسلام آباد،لاہوراورپنجاب کے اہم شہروں کو روانہ کردیے ہیں،جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔حساس ادارے نے اس حوالے سے مفصل رپورٹ کے ذریعے متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیاہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے عمران خان کو14اگست کواپنی نقل وحر کت محددودکر نے کامشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ دہش گردعمران خان کونشانہ بناسکتے ہیں جبکہ دوسری طرف اسلام آباد، لاہور اورشمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران گرفتاردہشت گردوں نے انکشاف کیاہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے عیدپراہم سیاسی شخصیات کوٹارگٹ کرنے کیلیے حکمت عملی بنائی ہے،خود کش بمبار مختلف روپ دھارکر کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

Published in the XReports.net, on July 27th, 2014 | Express News
Share this Report :
 
Copyright © 2012. 'X' Reports - All Rights Reserved
Email Address: info@xreports.net Proudly powered by XReports