Home »
Lahore
,
Pakistan Tehreek-e-Insaf
,
PTI
,
Punjab
,
Women wing
,
X Reports
» PTI women wing in disarray, differences emerge
PTI women wing in disarray, differences emerge
Follow @X_Reports
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ میں اس وقت اختلافات کھل کر سامنے آگئے جب گزشتہ روز ویمن ونگ کی طرف سے بلائی گئی پریس کانفرنس میں مرکزی صدر منزہ حسن نے خواتین ونگ لاہور کی صدر نیلم اشرف اور پنجا ب کی صدر سلونی بخاری نے لاہور کی صدر ڈاکٹر زرقا تیمور کو ڈکلیئر کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق ایل او ایس آفس کینٹ میں پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کی مرکزی صدر و ایم این اے منزہ حسن نے پریس کانفرنس کے لئے دعوت نامہ جاری کیا مگر انہوں نے پنجاب کی تنظیم کو اس میں مدعو نہ کیا تاہم بعد ازاں پارٹی دباؤ کے باعث پنجاب تنظیم کو بھی دعوت دے دی اور پریس کانفرنس میں منزہ حسن نے کہا کہ لاہور کی منتخب صدر نیلم اشرف ہیں بعدازاں پنجاب کی صدر سلونی بخاری اپنی دیگر عہدیداروں کے ہمراہ تاخیر سے پہنچی اور جب انہیں علم ہوا تو انہوں نے بھی ہنگامی پریس کانفرنس بلائی اور کہاکہ شعبہ خواتین لاہور کی صدر ڈاکٹر زرقا تیمور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منزہ حسن مرکزی صدر ہونے کے باعث مجھے پنجاب کی صدارت سے ہٹا سکتی ہیں مگر پارٹی آئین کے مطابق وہ پنجاب میں کسی ضلع میں بھی میری تعینات کر دہ کسی عہدیدار کو نہیں ہٹا سکتیں۔ڈیول ایک جانباز پولیس افسر ہیما نشو (رندیپ ہودا) کی نظروں میں آجاتا ہے ۔
Published in the XReports.net, on August 3rd, 2014 | Daily Pakistan